وہاڑی پولیس کی شاندار کارکردگی

Published on June 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

تحریر ۔۔۔اصغر علی جاوید بورے والا
ضلع وہاڑی پولیس کے موجودہ سربراہ نجیب الرحمن بگوی جب سے ضلع وہاڑی میں تعینات ہوئے ہیں اس وقت سے ہی وہ دن رات اپنی تمام پولیس فورس کے ہمراہ ضلع بھر میں عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے کوشاں ہیںنجیب الرحمان بگوی کا شمار ملک کے ایسے افسران میں ہوتا ہے جو نڈر اور شیر دل افسر ہیں جو فرائض کی ادائیگی بلا خوف خطر کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیںوہ ضلع وہاڑی کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جرائم کاقلع قمع کرنے کے لیے اپنی پولیس فورس میں بھی جدید اصلاحات کے لیے کام کر رہے ہیں اور صوبہ کے تمام اضلاع کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمان بگوی نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر ایس پی کمپلینٹس کی تعیناتی اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے آئی جی کمپلینٹ سنٹر 8787 اور فرنٹ ڈیسکس کا قیام پولیس مراکز کے ذریعے شہریوں کی سہولت کے لیے 14خدمات سنٹر کی ایک ہی چھت تلے فراہمی میڈیکو لیگل سر ٹیفکیٹ کے جلد اجرا کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خدمت کاو¿نٹرز اور اوپن ڈور پالیسی کا نفاز اور کھلی کچہریوں کے انعقاد کے علاوہ و دیگر پولیس محکمہ کے لیے پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں جو کہ وقت کے ساتھ مکمل ہو جائیں گے ان اصلاحات کے علاو¿ہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی کی قیادت میں وہاڑی میں اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ بھی جاری ہے اور یکم فروری 2019ءسے 15جون 2019ءکے دوران1901خطرناک مجرمان اشتہاری، 370اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور537منشیات فروش ان کی سربراہی میں گرفتار کیے گیے ہیں اور جیسا کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے اس سلسلے میں وہاڑی پولیس نے ڈی پی او نجیب الرحمن بگوی کی سربراہی میں بھی یکم فروری 2019ءسے 15جون 2019 کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر کے اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اوراس دوران وہاڑی پولیس کی جانب سے مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی میں شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک1901 مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 213اے کیٹگری کے جبکہ 1688بی کیٹگری کے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے370ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں 30کلوشنکوف،45بندوق، 19رائفل، 260پسٹل،12ریوالورا ور ہزاروں گولیاں برآمد کیں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 537 مقدمات درج کئے گئے جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 263کلو چرس، 11ہزار9سولیٹر شراب معہ لاہن،49چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا اسی طرح نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 682مقدمات درج کئے گئے جن میں 140مقدمات لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر، 110کرایہ داری ایکٹ 41سکیورٹی آرڈیننس اور21مقدمات وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیے گیے اس کے علاوہ ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں آتش بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 196مقدمات،تیز رفتار ی کے 197،بجلی چوری کے571،پرائس کنٹرول کے 161مقدمات درج کرنے کے علاوہ،، گیمبلنگ ایکٹ غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں،غیر قانونی گیس ری فلنگ اورگداگری ایکٹ کے بھی متعدد مقدمات درج کئے گئےہیں اور اس عرصہ کے دوران ضلع وہاڑی میں پراپرٹی کے ک?ل993مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں سے897مقدمات کو ٹریس کرکے 2کروڑ19لاکھ سے زائد مالیتی پراپرٹی بھی برآمد کی گی جبکہ42گینگ ہائے کے183ممبران کو گرفتار کر کے 2کروڑ43لاکھ سے زائدمالیت کی برآمدگی کی گی اسی طرح ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن بگوی نے سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں کرایہ داری ایکٹ کے نفاذ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا اور طہ شدہ ایس او پیز کے مطابق ضلع بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا عمل جاری کیا گیا جس کے دورا ن شہریوں کے کوائف کی چیکنگ بذریعہ بائیو میٹرک کی جارہی ہے اور پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے حوالے سے دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے وارثان کو جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس ملازمین کو بروقت پنشن و دیگر مراعات کے لئے کیس مکمل کر کے رقم بذریعہ چیک دی گئیں جبکہ بچوں کی تعلیم کے لئے سکول، رہائش کے لئے بہترین ٹاو¿ن اور علاج معالجہ اور مہنگے لیب ٹیسٹوں کے لئے اداروں کے سربراہوں سے پولیس ملازمین کے لئے رعائت کے لئے خصوصی ایم او یو بھی سائن کئے گئے جبکہ عید کے پرمسرت موقع پر شہداءاور حال ہی میں دوران سروس وفا ت پانے والے پولیس ملازمین کے وارثاءکے گھر گھر جا کر عیدی اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے اور قومی رضا کاران کو پولیس کے شانہ بشانہ ڈیوٹی کی خدمات سر انجام دینے پر 52لاکھ سے زائد اعزازیہ کے چیک بھی تقسیم کئے گئے اب جس طرح ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن بگوی اپنی ضلع وہاڑی کی پولیس فورس کی فلاح وبہبود اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں تو ایسے میں پولیس فورس کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے کپتان کی ہر حکم پر لبیک کہیں اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ہمارا معاشرہ صحیح ڈگر پر چلتا رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme