اسلام قطعی طورپر معصوم بچوں کو نشا نہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا ۔سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ

Published on December 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

sob

اسلام آباد(یواین پی) سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے سربراہ شہیر سیالوی نے آرمی پبلک کالج کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوکہا کہ سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ نے سانحہ پشاور کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں اور اسلام ہمیں امن کا پیغام دیتا ہے۔ننھے علم کے متعلا شیوں کو شہید کر نے والے مسلمان کہلانے کے حق دار نہیں ۔ اسلام قطعی طورپر معصوم بچوں کو نشا نہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا ۔اسلام امن و مساوات کا درس دیتا ہے ۔تعلیمی اداروں پر حملے کر نے والے جہاد نہیں فساد کر رہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی و صو بائی حکومتیں تعلیمی اداروں کا تحفظ کر نے میں برُ ی طر ح نا کام ہو چکی ہیں آئے دن طلبا ء اور اسا تذہ کو نشانہ بنا یا جا تا ہے لیکن ان تعلیم دشمن عنا صر کا خا تمہ کر نے کے لئے حکومتی اقدا مات کہیں نظر نہیں آتے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog