ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر قصور کی فوری برطرفی کا مطالبہ

Published on December 10, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

\"1\"
قصور (مہر سلطان سے ) پنجاب سپورٹس بورڈ نے پنجاب کے 36 اضلاع میں سپورٹس ایسوسی ایشنوں کی ایفلیشن کے لیے فارم ارسال کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صاحبان کے پاس کھیلوں کے فروغ کیلئے لیکن ضلع قصور کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اکبر مردار نے ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشنوں کو پنجاب سپورٹس بورڈ کا ایفلیشن فارم دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جس سے ضلع قصور کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے تمام ایسوسی ایشنوں نے ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ سے التجاہ کی ہے کہ اس نااہل ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر قصور کو فوری طور پر برطرف کیا جائے ۔ اگر اسے برطرف نہ کیا گیا تو اس کے خلاف انشاء اﷲ گورنر ہاؤس اور خادم اعلیٰ پنجاب کے سیکرٹریٹ میں دھرنا دیں گے اور بھوک ہڑتال کریں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes