ڈاکٹر طاہر الادری ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ ممبران صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن

Published on August 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

news-1402416453-3585
جھنگ(یواین پی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی شر انگیز تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف جو پرتشدد باتیں اور قتل کی دھمکیاں دیں ہیں اس کا نہ انکے پاس کوئی قانونی اور نہ کوئی اخلاقی جواز بنتا تھا بلکہ انہوں نے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ان خیالات کا اظہار ضلع جھنگ کے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی محمد خان بلوچ،محترمہ راشدہ یعقوب شیخ ، چوہدری خالد غنی ،مہر خالد سرگانہ، خرم خان سیال،میاں محمد اعظم چیلہ ،عون عباس سیال اور تقلین سپرا نے گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ممبران صوبائی اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر رہی ہے جبکہ طاہرالقادری ملک کو توڑنے کی کوششوں میں مصر وف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوا ہے مگر غیر ملکی شہریت کے حامل سیاستدان ذاتی مقاصد کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا نظام منتخب حکومت چلا رہی ہے اور اسے گرانے کی کوششیں براہ راست عوام کی توہین ہے۔ممبران صوبائی اسمبلی نے کہا کہ غیر منتخب عناصر کو نہ کوئی قانونی اور نہ کوئی اخلاقی اختیار حاصل ہے کہ وہ اسمبلیوں کے منتخب نمائندوں کے سیاسی و عوامی اختیار کے دعویدار بن بیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے اقدامات کے باعث جونقص امن کی صورت پیدا ہوئی اور جو عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اسکی ذمہ دار حکومت اور انتظامیہ نہیں بلکہ طاہر القادری خود ہے اور انہیں اس ضمن میں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ممبران صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگی کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنی تمام تر توجہ آزادی پاکستان کی تقریبات کو شاندار طریقے سے منانے پر مرکوز رکھیں کیونکہ موجودہ حکومت جمہوریت کے دشمنوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دی گی۔انہوں نے مسلم لیگ کے قائدین کو قتل کی دھمکیاں دینے اور منتخب جمہوری حکومت کو گرانے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات میں کہا کہ ضلع بھر کی تعمیروترقی کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کئے گئے اور متعدد پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور اس ضمن میں بہت جلد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہی کے حوالہ سے متعلقہ اداروں کی طرف سے بریفنگ فراہم کر دی جائیگی۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں پر زوردیا کہ وہ قومی یکجہتی اور ملکی استحکام کے حوالہ سے اپنے فعال کردار ادا کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy