عدالتوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

Published on December 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments


لاہور:(یواین پی) حکومت پنجاب نے عدالتوں میں وائی فائی کے ذریعے انٹرنٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اب عدالتوں میں بھی وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ کا مفت استعمال ہو گا، پہلے مرحلے میں سیشن کورٹ کی حدود میں 5 بوسٹر لگائے جا رہے ہیں جنہیں آئندہ 2 روزکے اندر اندر فعال کر دیا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے عدالتوں کے اندر سائلین کو فوری رابطے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے وائی فائی سسٹم نصب کر دیا ہے، ایک بوسٹر 75 ہزار روپے مالیت کا ہے جبکہ 5 سسٹم سیشن کورٹ میں نصب ہوں گے۔ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے اس سسٹم کی نگرانی کے لئے ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید کو مقرر کر دیا ہے، عدالتی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سیشن کورٹ میں بوسٹر لگائے جا رہے ہیں، اس کے بعد سول کورٹ اور پھر چاروں کچہریوں میں یہ بوسٹر لگائے جائیں گے، اس سہولت سے سائلین کو فون کالز کرنے میں آسانی ہو گی، کوئی بھی شخص عدالت کے احاطہ میں موبائل پر اپنا ہی فون نمبر بطور پاس ورڈ استعمال کر کے یہ سہولت حاصل کر سکے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog