ریگولیٹری اتھارٹیز کو حکومت کے ماتحت کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا، خورشید شاہ

Published on December 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

5
اسلام آباد (یو این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ریگولیٹری اتھارٹیز کو حکومت کے ماتحت کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے وز راء کی جانب سے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو اوپن کرنے کے اعلانات کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ حکومت عوامی توقعات کے مطابق امریکی کارروائی کے بارے میں کمیشن کی رپورٹ کو جلد منظر عام پر لائے گی۔ ہمارے دور میں رپورٹ اوپن نہ ہونے کی وجہ سے یقیناًیہ آگاہ ہونگے۔ ہم کرپٹ ہیں تو مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیں گلے کیوں لگایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹیز کو ماتحت کرنے کے معاملے پر حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کے چیتھڑے اڑا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے پر بھی قاضی فائز عیسیٰ کمیشن نے وزارت کے چیتھڑے اڑا دیئے ہیں۔ وزارت داخلہ کا کام ہی سکیورٹی ہے اور اگر وزارت داخلہ سکیورٹی ہی نہ دے سکے تو اس کا اور کیا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزارت داخلہ کا یہ حال ہے تو اور وزارتوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔ کرپشن پر ہمارے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا۔ زبانوں کو کاٹا گیا۔ جیلوں میں رکھنے کے لئے ہمارے خلاف کیسز کے حوالے سے 100 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو مطلب ہوتا تو کرپٹ لوگوں کو گلے لگا لیتے ہیں۔ مشکل وقت آیا ہمیں گلے لگا لیا۔ ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے دور میں ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ اوپن نہ ہونے کی وجوہ تھیں اور ان کی وجوہات سے وہ آگاہ ہونگے۔ اب اگر وزیر داخلہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ اوپن کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ حکومت نے رپورٹ اوپن کی تو اپوزیشن اس کا خیرمقدم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کیلئے ریگولیٹری اتھارٹیز کو حکومت کے ماتحت کیا جا رہا ہے۔ ہمارے دور میں مشترکہ مفادات کونسل میں یہ معاملہ آیا تھا کیونکہ اتھارٹیز وفاقی قانون سازی کی فہرست نمبر 2میں شامل ہیں۔ سی سی آئی نے حکومت کے ماتحت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت نے سی سی آئی کے فیصلوں کے چیتھڑے اڑا دیئے ہیں۔ اتھارٹیز کو حکومت کے ماتحت کرنے سے وفاق کمزور ہو گا اپوزیشن اس معاملے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھائے گی اور اسے سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیر داخلہ کی کارکردگی ہوتی تو قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ نہ آتی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ نے وزارت داخلہ کے تمام راز فاش کر دیئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes