نوشہروفیروز ،برگیڈیئر جہانگیر خان کو ضلع بھر میں لاک ڈاون کی صورت حال پر بریفنگ

Published on April 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)برگیڈیئر جہانگیر خان 12 برگیڈ کمانڈر پنوعاقل کنٹونمنٹ کا دورہ نوشہروفیروز آرمی جوانوں کے کیمپ اور مختلف شہروں میں قائم آئسولیشن وارڈ کا وزٹ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برگیڈیئر جہانگیر خان 12 برگیڈ کمانڈر پنوعاقل کنٹونمنٹ کی جانب سے نوشہروفیروز میں لاک ڈاون پر عمل درآمد کروانے کے لیئے پاک آرمی کے جوانوں کے کیمپ کا دورہ کیا گیا جبکہ اس دوران جوانوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔جبکہ پاک آرمی کے کمپنی انچارج نے برگیڈیئر جھانگیر خان 12 برگیڈ کمانڈر پنوعاقل کو ضلعے بھر میں لاک ڈاون کی صورت حال پر بریفنگ دی۔جس کے بعد برگیڈیئر جہانگیر خان 12 برگیڈ کمانڈر نے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کیپٹن (ر) بلال شاہد راو کے ہمراہ ضلعی بھر میں قائم کئے گئے آئسولیشن سینٹرز کا بھی دورہ کیا گیا جبکہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاو¿ن پر عمل درآمد پر ضلع بھر میں سختی سے عمل درآمد جاری الحمدللہ اس وقت تک یہاں کورونا وائرس کا کوئی کیس پازیٹو نہیں آیا ہے۔اس کے باوجود ایمرجنسی صورتحال کے سبب تین شہروں میں آئسولیشن سینٹرز قائم ہے جن میں اسٹار گرامر اسکول بحریا فاونڈیشن کالج، آئی بی ای کالج،کنڈیارو،مورو میں قائم کئے گئے ہیںجنکہ اس دوران سیکورٹی کو مزید سخت کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog