بھارت میں شاہد آفریدی کا پرستار گرفتار

Published on December 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

4
آسام:(یو این پی) آسام میں ایک کرکٹ میچ کے دوران پولیس نے پاکستانی آل راونڈر شاہد خان آفریدی کے پرستار کو ’گرین شرٹ‘ پہننے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق ریپون چوہدری کو پولیس نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کی شکایت پر حراست میں لیا، اس کے خلاف انڈین پینل کوڈ سیکشن 120 (بی)، 294 کے تحت ایف آئی آر بھی کاٹ دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مقامی ’بھارتیہ یووا مورچہ‘ نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ پاکستانی ٹیم شرٹ پہننے کو ملک سے غداری قرار دیا۔ واضح رہے رواں برس فروری میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ایک پاکستانی شائق عمر دراز کو بھی اپنی چھت پر بھارتی پرچم لہرانے پر پکڑ لیا گیا تھا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme