امریکااور روس کے درمیان تعاون جاری رہنا چاہئے، بان کی مون

Published on December 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

5
اقوام متحدہ (یو این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں پائے جانے والے تمام تر اختلافات کے باوجود امریکا اور روس کے درمیان تعاون جاری رہنے کی ضرورت ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میں بانکی مون نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ لاروف کے درمیان تعاون بہت سے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انھوں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور اس ملک میں جنگ بندی کے نفاذ کے بارے میں امریکا اور روس کے درمیان تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں عام شہریوں کو امداد فراہم کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور روس کے درمیان اختلافات جاری رہنے کے باوجود مختلف مسائل کے حل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رہنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون 31 دسمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں اور یکم جنوری سے انٹونیو گوٹریس ان کی جگہ سنبھالنے والے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes