صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا درجہ رکھتے ہیں نواب بابر خان سیال نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل جھنگ

Published on December 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 547)      No Comments

mud

جھنگ (یواین پی) نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر خان سیال نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا درجہ رکھتے ہیں ان کے تعاون سے قدیم ضلع جھنگ کی تمام محرومیوں کو دور کرنے اور اس کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب جھنگ میں سالانہ محفل نعت اورجرنلسٹ ایوارڈ کی تقسیم سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے جھنگ کے ہر شہری کے لئے بلا تفریق کھلے ہیں اور وہ حکومت سے جھنگ کے لئے بڑا ترقیاتی پیکج منظور کروانے کے لئے بھر پور جدو جہد کریں گے اور انشاء اللہ بہت جلد جھنگ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب لیاقت علی انجم نے مطالبہ کیا کہ ضلع کونسل پریس کلب کی نئی ڈبل سٹوری عمارت کے لئے گرانٹ مہیا کرئے جس پر چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر خان سیال نے صحافیوں سے وعدہ کیا کہ بہت جلدپریس کلب کے لئے فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔ بعد ازاں نواب بابر علی سیال نے گراں قدر صحافتی خدمات سر انجام دینے والے 20 صحافیوں حاجی شہباز تبسم، حاجی فضل کریم، میاں صدیق صادق، سید قلب عباس بخاری، ریاض جاوید ، ڈاکٹر منظور احمد عابد کھرل، طاہر انجم، محمد ارشد خان، سید عدنان نور، مصعب فاروق ، آغا محمد اقبال، شیخ محمد فاروق ، اصغر بھٹی ، مرزا محمد یامین، ایس کے ندیم چوہدری ، رحم دین غوری ، مہر خالد ہرل ، شیخ توصیف حسین ، ڈاکٹر بشارت انجم اور مدثر اسماعیل بھٹی میں جرنلسٹ ایوارڈ تقسیم کئے ۔ تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے ممبر پریس کلب علی احمد ملک کو عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔اس موقع پر منعقد ہو نے والی سالانہ محفل نعت میں ثنا ء خوان مصطفی حافظ فیاض بلوچ ، آصف حسین چشتی اور فاروق ظفر کشمیری سمیت دیگر نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گلہا ئے عقیدت پیش کیے اور آخر میں معروف ثنا ء خوان الطاف حسین شاد نے سلام پیش کیا اور دعا کروائی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes