ہریتک کی سوزان سے علیحدگی کے بعد ایک بار پھر مقبولیت بڑھ گئی

Published on August 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

22
ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن ایک بار پھر سے لڑکیوں کے دل کی دھڑکن بن گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ہریتک روشننے جب اپنی بچپن کی ساتھی  سوزان خان سے شادی کی توان کی پرستار لڑکیوں کو صدمہ ہوا تھا۔ ہریتک کی سوزان کی علیحدگی کے بعد ایک بار پھر سے ان کی لڑکیوں میں مقبولیت بڑھ گئی ہے۔ سینکڑوں لڑکیاں ان سے شادی کی خواہشمند ہیں۔ انہیں لڑکیوں کے محبت بھرے خط موصول ہوتے ہیں جس میں لڑکیاں ان سے محبت کا اظہارکرتی ہیں۔ مزید برآں انہیں آن لائن بھی کئی لڑکیاں محبت کے پیغامات بھجتی ہیں۔ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جب وہ شادی کیلئے آمادہ ہونگے تو میڈیا کو آگاہ کریں گے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes