خشک آلو بخارا کھانے کا وہ فائدہ جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتایا

Published on December 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,123)      No Comments

4اسلام آباد (یو این پی) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خشک آلوبخارا آنتوں کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ ٹیکساس یونیورسٹی کی تحقیق کار پروفیسر نینسی ٹرنر کا کہنا ہے کہ خشک آلو بخارے میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے آنت میں ایسے جرثومے پیدا ہوتے ہیں جو کینسر سے بچا جاسکتے ہیں۔ ماضی میں ہونے والی تحقیق میں بھی ایسی ہی باتیں سامنے آچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معدے میں اربوں طرح کے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں اور ابھی تک سائنسدان صرف4 سو بیکٹریا کا صحیح طریقے سے پتہ لگا سکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں خشک آلو بخارے اور ان جرثوموں کے درمیان تعلق کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ہے۔ ماہرین کے مطابق آنتوں کا کینسر ہماری آنت میں ہونے والی سوزش سے پیدا ہوتا ہے اور اگر جرثوموں کو نقصان پہنچنے لگے تو کینسر جسم میں تیزی سے پھیلنے لگتا ہے۔ خشک آلو بخارے کے باقاعدہ استعمال کی وجہ سے ہمارے جسم میں ’فینولک‘کمپاؤنڈ بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے انٹی آکسیڈینٹس بنتے ہیں جو کولون کینسر کو کم کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes