مسجد نبوی واقعے پر ہم شرمندہ ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، نور الحق قادری

Published on April 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے مسجد نبوی میں ہونے والے واقعے کی پرزور مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جو کچھ ہوا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، اس واقعے پر ہم شرمندہ ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پری پلان نہیں تھا، یہ صرف اظہار غصہ تھا، حج اور عمرے پر جانے والوں کی تربیت پر ہمیں توجہ دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پریشر کو نیچے لانے کیلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy