پنجاب: نومنتخب میئرز، ڈپٹی میئرز نے حلف اُٹھا لیا

Published on December 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments


لاہور (یو این پی)ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سب سے آخر میں ہی سہی لیکن  بلدیاتی ادارے بحال ہو گئے۔ پنجاب میں نومنتخب میئرز اور ڈپٹی میئرز نےاپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ اٹک سے منتخب  ایمان وسیم  نے اپنے علاقے کی پہلی خاتون چئیر پرسن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے  صوبے  میں اختیارات کے منتظر عوامی نمائندوں کا انتظار بالآخر ختم ہوگیا۔ پنجاب میں نومنتخب میئرز اورڈپٹی میئرز نےاپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ لاہور کے بلدیائی نمائندوں کی تقریب حلف برداری  ٹاؤن ہال میں ہوئی جہاں لارڈمیئر اور ڈپٹی میئرز  نے  اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔لاہور میں نومنتخب میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور نو ڈپٹی میئرز نے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ ریٹرننگ افسر نے نمائندوں سے حلف لیا۔ نومنتخب نمائندوں کی حلف برداری کے بعد بلدیاتی ادارے بحال ہو گئے۔ تقریب حلف برداری کے بعد نومنتخب میئر لاہور نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا وہ لاہور کی ترقی کیلئے دن رات محنت کریں گے۔ملتان میں منتخب مئیر  نوید الحق آرائیں جبکہ ڈپٹی مئیرز منور احسان قریشی اور سعید احمد نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ اس سے   پہلے سجائی گئی رنگا رنگ ثقافتی تقریب نے خوب سماں باندھا۔ اوکاڑا ڈسٹرکٹ  کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی تقریب حلف برداری ضلع کو نسل اوکاڑا میں ہوئی جبکہ بوریوالہ  میں ریٹرننگ آفیسر رانا نویدنے منتخب نمائندوں سے عوامی خدمت کا حلف لیا۔ مظفر گڑھ، گجرات اور خانیوال میں بھی  عوامی نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف لے کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اٹک میں منتخب چیئرپرسن اوروائس چیئرمینزکی تقریب حلف برداری ضلع کونسل ہال میں ہوئی جس میں منتخب چیئرپرسن ایمان وسیم   نے  حلف لے کر اٹک کی پہلی خاتون چیئرپرسن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ڈسٹرکٹ کونسل حافظ آباد کی تقریب حلف برداری نومنتخب چیئرمین میاں افضل حسین تارڑکی بیماری کےباعث  ملتوی کر دی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题