سیکورٹی خدشات کے باعث انٹرنیشنل ہاکی لیگ بھی ملتوی ہوگئی

Published on January 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

111
لاہور (یو این پی)پہلی انٹرنیشنل پاکستان ہاکی لیگ ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگئی ہے۔ لیگ میں دنیا بھر سے 30 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایونٹ کے انعقاد کیلئے حکومتی این او سی نہ مل سکا۔ فنڈز کی کمی اور ناقص اسٹرکچر کے باعث بھی مارچ اور اپریل میں شیڈول ایونٹ کروانا ممکن نہیں ہے۔پی ایچ ایف نے لیگ کیلئے مختص کردہ تاریخوں میں قومی سنئیر ٹیم کیلئے چار ملکی ٹورنامنٹ اور اذلان شاہ کپ میں شرکت کو کنفرم دیا ہے۔ قومی ٹیم 20 مارچ کو آسٹریلیا میں چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کے بعد اپریل میں اذلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题