کمشنر ساہیوال کے پروٹوکول نے 2 بھائیوں کو روند ڈالا

Published on January 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

11
ساہیوال:(یو این پی)  طاقت کے نشے میں دھت کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات نے دو بھائیوں کو اپنی گاڑی تلے روند دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات پروٹوکول کے ہمراہ انتہائی تیز رفتاری سے اپنے دفتر جا رہے تھے کہ اسی دوران دو بد قسمت بھائی سرمد اور شاہ زیب ان کے راستے میں آ گئے۔ دونوں بھائیوں کو موقع پر ہی گستاخی کی بھرپور سزا دی گئی اور گاڑی تلے روند دیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ زخمی بھائیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题