پاکستان ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ کیلئے کِٹ کی رونمائی کر دی گئی

Published on November 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

اہور: (یواین پی) بلند حوصلوں اور قوم کی دعاؤں کے ساتھ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانیوالی پاکستان ہاکی ٹیم کی ہائیر فیکٹری میں کٹ کی رونمائی کے ساتھ پاکستان ہاکی ٹیم کے خصوصی طور پر تیار کردہ جوش و خروش سے بھرپور ورلڈ کپ اینتھم لانچ کر دیا گیا۔ پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے قومی کھیل کو بلندیوں پر پہنچانے کیلئے بیڑا اٹھا لیا، کہتے ہیں امید ہے کھلاڑی ورلڈ کپ میں ملک کا نام روشن کریں گے۔پاکستان ہاکی ٹیم کے اسپانسر ہائیر پاکستان نے ورلڈ کپ روانگی سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ ہائیر پاکستان آفس لاہور میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی جہاں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مینجمنٹ اور پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان نے ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی کی۔اس موقع پر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے خصوصی طور پر تیار کردہ اینتھم بھی پیش گیا جسے معروف موسیقار کمپوزر ساحر علی بگا اور شہاب نے تیار کیا ہے۔ہائیر پاکستان کے سی ای او/ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا ماضی میں چار بار ورلڈ کپ, تین بار چیمپینز ٹرافی اور تین بار اولمپکس گولڈ میڈل جیت کر پاکستان ہاکی ٹیم نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا. امید ہے کہ ٹیم بھارت میں ہونیوالے ہاکی ورلڈ کپ میں اچھی کاکردگی کامظاہرہ کرے گی . انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مینجمنٹ, پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینیر اور دیگر کھلاڑیوں نے حوصلہ افزائی پر جاوید آفریدی اور ہائیر پاکستان مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا. واضح رہے کہ پاکستان فیڈریشن سے ایم او یو پر دستخط کے بعد ہائیر پاکستان قومی ہاکی ٹیم کی دو ہزار بیس تک ایکسلیوزر اسپانسر ہے.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme