جومحسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کادامن تھام لیتاہے ،اللہ اسے ابدی شہنشاہت عطافرماتاہے صوفی مسعوداحمد

Published on January 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      1 Comment

lasa

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ جومحسن انسانیت ﷺ کادامن تھام لیتاہے ،اللہ اسے ابدی شہنشاہت عطا فرماتاہے کیونکہ آپﷺ سے عشق ومحبت بندے کوجہانوں کی بادشاہی عطاکردیتی ہے اوریہ وہ بادشاہی ہے جودنیا وآخرت میں بھی قائم رہتی ہے ،لوگوں کے دلوں پر حکمرانی ہی تو اصل بادشاہی ہے ۔آج لوگ تمام رشتوں،ناطوں کوبھول کرپیسے کی حرص وہوس میں مبتلاہوکردنیا وآخرت کوبربادکررہے ہیں۔اقوام عالم میں بالخصوص پاکستان میں حکمران طبقے نے چند ٹکوں کے لالچ میں ملک کو کنگال کرکے غداری کی ،جس کی بناپر عوام مصائب کی چکی میں پس چکی ہے ۔اللہ کے انعام یافتہ بندوں کے دلوں میں اللہ ورسولﷺکی محبت ہوتی ہے جس کی بناپروہ اسی دولت کواللہ ورسولﷺ کے نام پر نچھاورکرتے ہیں اورمخلوق خداکی خدمت میں دل کھول کرخرچ کرتے ہیں جبکہ دنیا داراورمادیت پرست اسی دولت کوناجائز طریقے سے اکٹھاکرنے میں زندگی گزارکردنیا وآخرت کوبربادکرلیتے ہیں۔انہوں نے مزید فرمایا کہ اصل انعام تووہ ہوتاہے جو اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ سے عطا ہوتاہے،جس کادنیا وآخرت دونوں جہانوں میں فائدہ ہوتاہے ۔ ہمیں چونکہ پہلے ہی اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے روحانی اطلاع آچکی تھی کہ اقوام عالم بالخصوص یواین اواس بات کی تصدیق کریگی کہ پاکستان میں انسانیت کی بہتری اوربین المذاہب امن اتحاد کیلئے وسیع پیمانے پر تیزی سے کام ہورہاہے ،اقوام متحدہ کی طرف سے یہ ایوارڈ آج اسی روحانی اطلاع کی ظاہری تصدیق ہے ۔ا س موقع پر یواین اوکی انٹرنیشنل فوٹوگرافک کونسل کے چیف آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ مزمل اظہار صدیقی نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکی طرف سے مذاہب عالم کے درمیان محبت جیسے پیغام کوفروغ دینا جیسی خدمات بلاشبہ لاثانی خدمات ہیں،ہم صوفی ازم ،فلاحی خدمات اوربین المذاہب امن اتحاد کے فروغ کیلئے صدیقی لاثانی سرکارکیساتھ مل کرکام کریں گے تاکہ ہم بھی اللہ جل شانہ کے پسندیدہ بندے بن جائیں۔اس موقع پر بی بی سی اردو یو ایس کے بیوروچیف ڈیرہ غازی خان محمد زبیر خان لودھی نے کہاکہ درلاثانی سے اللہ ورسولﷺ کے انعامات تقسیم ہورہے ہیں جس کامیں اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرچکاہوں،اللہ تعالیٰ ہمیں خلوص دل کیساتھ صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات پر عمل پیراہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل اورآل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی کی طرف سے صدیقی لاثانی سرکارکوانسانیت کیلئے فلاحی خدمات ،صوفی ازم ،بین المذاہب امن اتحاد کے فروغ اوراستحکام پاکستان کیلئے جاری شاندارخدمات پر ’’تلوار‘‘پیش کرکے خراج تحسین پیش کیاگیا ۔مشائخ عظام میں شہزادہ پیر شبیر احمد صدیقی سرکار،پیر سید احمد ندیم شاہ نقشبندی،پیر حسنین احمد حالی ،پیر ذکاء اللہ نقشبندی (جنوبی افریقہ)،پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی ،پیر الطاف حسین نقشبندی ،پیر لیاقت علی نقشبندی ،مشتاق احمد نقشبندی،پیر مختار احمد نقشبندی ،خلیفہ جی محمد ناصرعلی گل ،نقیب محفل محمد ریحان نقشبندی ومحمد رمضان نقشبندی اورسکھ کمیونٹی سے سردارچرن سنگھ سمیت سینکڑوں مردوخواتین نے محفل پاک میں شریک ہوکرروحانی فیوض وبرکات حاصل کئے۔

Readers Comments (1)




Free WordPress Themes

Weboy