آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

Published on November 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے جبکہ 22 دہشتگردوں کو دی گئی مختلف سزائوں کی بھی توثیق کر دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد مسلح افواج سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے، موت کی سزا پانے والے یہ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 25 اہلکاروں اور ایک شہری کے قتل میں ملوث تھے، دہشت گردوں کی کارروائی کے نتیجے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔سزائے موت پانے والوں میں انور سلام، عرفان الحق، صاحبزادہ، نادر خان، امیر زیب، اظہار احمد، اکبر علی، محمد عمران، بادشاہ عراق، عزت خان اور امتیاز احمد شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy