دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

Published on January 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

10
اسلام آباد(یوا ین پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں قومی اور عالمی سطحوں پر سراہا گیا ہے اور ان کامیابیوں کااعتراف کیاگیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زوردیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ کا میابی سے لڑرہی ہیں جس کے نتیجے میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں حد تک کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے ثمرات حاصل ہورہے ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes