عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر چلا گیا،مریم نواز

Published on July 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گو نیازی ہو گیا، اب نیازی رو رہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تحریک انصاف نے کیا تھا، عوام جانتے ہیں پٹرول مہنگا کیوں ہوا، جلد اچھا وقت آنے والا ہے، وعدہ کرتی ہوں کہ تکلیفوں سے عوام کو نجات دلائیں گے، فتنہ خان کی طرح نہیں کہوں گی کہ گھبرانا نہیں ہے۔لاہور کے حلقہ پی پی 158 دھرم پورہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ مجھے دھرم پورہ کا نہیں پورے لاہور کا جلسہ لگ رہا ہے، دھرم پورہ کا جلسہ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اللہ نے فتح عطا فرما دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائیں، قیمتیں بڑھانے پر ہم گھر میں چھپ کر نہیں بیٹھے، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا پڑیں، آئی ایم ایف معاہدہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا تھا، پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ ہم نے قیمتیں کیوں بڑھائیں، گو نیازی گو تو ہوگیا اب روتا پھر رہا ہے ہر جگہ، عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ کر گیا، ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم مر جاتے لیکن قیمتیں نہ بڑھاتے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes