صوبہ بھر میں کلاس پنجم کے سالانہ امتحانات 2فروری سے شروع ہو ں گے

Published on January 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,556)      No Comments

18
فیصل آباد (یو این پی ) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام 9 ڈویژنز کے 36اضلاع میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام کلاس پنجم کے سالانہ امتحانات 2فروری بروز جمعرات سے شروع ہو ں گے جس کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے جبکہ کلاس ہشتم کے 11فروری بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے امتحانات کے پیپرز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے ترجمان نے یو این پی کو بتایاکہ کلاس پنجم کا پہلا پرچہ اردو 2فروری بروز جمعرات کو صبح 11بجے ، دوسرا پرچہ سائنس 4فروری بروز ہفتہ کو صبح 11بجے ، تیسرا پرچہ انگلش 6فروری بروز پیر کو صبح 11بجے ، چوتھا پرچہ ریاضی 8فروری بروز بدھ کو صبح 11بجے ، پانچواں پرچہ اسلامیات تحریری و اخلاقیات برائے غیر مسلم 9فروری بروز جمعرات کو صبح 11بجے اور چھٹا پرچہ اسلامیات ناظرہ 10فروری بروز جمعہ کو صبح 10بجے منعقد ہو گا۔انہوں نے بتایاکہ کلاس ہشتم کا پہلا پرچہ اردو 11فروری بروز ہفتہ کو صبح 11بجے ، دوسرا پرچہ سائنس 13فروری بروز پیر کو صبح 11بجے ، تیسرا پرچہ انگلش 15فروری بروز بدھ کو صبح 11بجے، چوتھا پر چہ ریاضی 17فروری بروز جمعہ کو صبح 11بجے ، پانچواں پرچہ اسلامیات تحریری و اخلاقیات برائے غیر مسلم 18فروری بروز ہفتہ کو صبح 11بجے اور چھٹا پرچہ اسلامیات ناظرہ 20فروری بروز پیر کو صبح 10بجے منعقد ہو گا۔انہوں نے بتا یا کہ امتحان دینے والے طلباء و طالبات کو امتحانی سنٹر پر 30منٹ پہلے پہنچنا ہو گا جبکہ سنٹر میں داخلہ کیلئے رول نمبر سلپ بھی ہمراہ لانا ضروری ہو گی۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں کیلکولیٹر اور موبائل فون لانے پر سختی سے پابندی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی طالب علم سکول بیج یا سکول یونیفارم پہن کر پیپر میں شریک نہیں ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ تمام طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپیں جاری کر دی گئی ہیں جو متعلقہ سکولز انہیں جلد فراہم کر دیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes