صوبہ بھر میں پولیو کی تین روزہ قومی مہم( آج) سے شروع ہو گی

Published on January 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments

20
لاہور(یوا ین پی )پنجاب بھر میں پولیو کی تین روزہ قومی مہم آج 16جنوری سے شروع ہو گی،صوبہ بھر میں ایک کڑور چوراسی لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے، پنجاب کے وزیر صحت برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں اگرچہ 2016ء میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ماحول میں موجود وائرس اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے،سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان نے چیف ہیلتھ اتھارٹیزکو ہدایات جاری کی ہیں کہ قومی ایکشن پلان برائے تدارک پولیو پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے،کو ارڈینیٹر ایمر جنسی آپریشن سنٹر پنجاب ڈاکٹر منیر احمد نے بتایاکہ سال 2016 ء میں پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواتھا اور اس سٹیٹس کو برقرار رکھنے کیلئے اس مہم میں چوالیس ہزار چھے سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 37845 موبائل ٹیمیں، 4439 فکسڈ ٹیمیں اور2370 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ،پولیو کے خلاف2017 ء میں یہ پہلی مہم ہوگی ،پاکستان ، افغانستان اور نا ئیجیریا پولیو سے متاثرہ آخری ممالک ہیں ،گزشتہ سال پاکستان میں 20کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے8 سندھ‘ 8 خیبر پختونخوا‘ 2فاٹا اور 2بلوچستان سے رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، انہوں نے مزید بتایا کہ دنیا پولیو کی بیماری کی خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان میں بھی اس سلسلہ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہو ئی ہیں، انہوں نے بتا یا کہ بین الصوبائی بارڈرز پر ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہا ں سے دوسرے صوبوں سے آنے والے بچوں کو قطرے پلا ئے جائینگے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes