پاناما لیکس کیس میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ لندن فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت ہیں، شہلا رضا

Published on January 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments

3
کراچی(یوا ین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ لندن فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت ہیں، اس کیس میں وزیراعظم کے صادق اور امین نہ ہونے کی بات کرنا بہت ہی حیران کن ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کیس میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ لندن فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت ہیں، لہذا اب سوالیہ نشان بھی انہی پر ہے۔شہلا رضا نے کہا کہ گذشتہ سماعتوں میں خود وزیراعظم کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ بارِ ثبوت وزیراعظم نواز شریف پر ہی ہے جنہیں اس جائیداد کو جائز ثابت کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اس کیس میں وزیراعظم کے صادق اور امین نہ ہونے کی بات کرنا بہت ہی حیران کن ہے، کیونکہ جو بھی رکن اسمبلی یا کوئی بھی شخص عوامی عہدے کو سنبھالتا ہے تو وہ ایوان میں ہمیشہ سچ بولنے کا پابند ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes