گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی

Published on December 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

66
استور(یو این پی) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری شروع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ساڑھے 8 بجے سے ضلع استور اور اس کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تاحال مسلسل جاری ہے، اگر برف باری کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو شاہراہ استور، شاہراہ قراقرم، شاہراہ گلگت، شاہراہ غذر اور شاہراہ سکردو بند ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ضلع استور کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں برف باری کی وجہ سے چھوٹی بڑی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بلاک ہو چکی ہیں۔ ضلع استور کے بالائی علاقے قمری، منی مرگ، دیوسائی، چہلم، میر ملک، درلے بالا، رٹو اور دوپل میں برف تقریباً چار سے پانچ فٹ تک پڑ چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق مزید 24 گھنٹوں تک گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت ضلع استور میں درجہ حرارت منفی 11، سکردو منفی 12، ہنزہ نگر منفی 11، غذر منفی 10، گانچھے منفی 13، دیامر منفی 7 جبکہ ضلع گلگت میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy