اللہ کا انعام یہ ہے کہ وہ کسی کے دل میں اپنے محبوب بندوں کی محبت ڈال دے۔ لاثانی سرکار

Published on January 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 636)      1 Comment

lasa

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ کتاب ’’وارث فقر ‘‘پڑھنے سے طالبین حق پر اسرار الہٰی کھلیں گے اورمطالعہ کرنیوالے کو مقام ولایت ،بلندمقام ومراتب ، قرب ووصل اوراللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں محبوبیت حاصل کرنے کے بارے میں آگاہی دیگی ۔انہوں نے مزید فرمایا کہ راہ حق کے سچے طالبین کیلئے دل وجان سے مخلص ہونا ضروری ہے اورجب مومن ہر قسم کی دنیاوی آلائشوں سے مکمل پاک ہوجاتاہے تو پھر اس بندہ مومن کے دل میں اللہ تعالیٰ کی ذات پاک جلوہ گرہوجاتی ہے اوراس کے جسم میں ’’اسم اعظم ‘‘کی تاثیر پیداہوجاتی ہے۔صراط مستقیم پر چلنے اورراہ حق کی تصدیق کیلئے ظاہری علم کیساتھ روحانی علم کا ہونا انتہائی ضرور ی ہے ورنہ ایسے ظاہری علم رکھنے والے کیلئے اس کا علم حجاب اکبر بن جائیگااوراس پراصل حقیقت واضح نہیں ہوگئی ۔آپ نے مزیدفرمایا کہ جوشخص آقائے کل حضورنبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں منظور ہوجاتاہے تمام انبیاء کرام ؑ اورروئے زمین کے تمام مقربین اولیاء اسے منظورفرمالیتے ہیں،ایسے مومن کی دعاؤں سے نہ صرف تقدیریں بدلتی ہیں بلکہ مخلوق خدامیں خزانے بانٹنے والا بن جاتاہے۔اللہ تعالیٰ کاروئے زمین پر کسی بھی بندے پر خاص الخاص انعام یہ ہوتاہے کہ اس بندہ مومن کے دل میں اپنے محبوبوں حبیبوں کی محبت ڈال دیتا ہے اوروہ ان تمام برگزیدہ ہستیوں (انبیاء کرامؑ ،ازواج مطہراتؓ،خلفائے راشدینؓ ،صحابہ کرامؓاورمقربین اولیاء)سے دل وجان سے شدید محبت کرتاہے اوران کی اطاعت وفرمانبرداری کواللہ ورسولﷺکی اطاعت وفرمانبرداری سمجھ کرکرتاہے،جس سے اسے رضا ئے خداورسول ﷺ حاصل ہوتی ہے۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    subhan Allah , Mashallah……





Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes