فاروق آباد، ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر

Published on August 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کرشہری سے نقدی اور قیمتی موبائل فون لوٹ لیا
فاروق آباد(یواین پی) تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈاکو راج کئی شہری کنگال ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا یے آج دن دیہاڑے ننکانہ صاحب کا رہائشی دیا سنگھ فاروق آباد گوردوارہ سچا سودا آریا تھا جب باہڑ گاؤں کے قریب پہنچا تو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر 2600 روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون لوٹ لیا اور اسی طرح بشیر احمد ولد فقیر محمد ساکن سچاسودا سے 17700 لوٹ لئے گئے محمد حنیف ولد احمد خاں ساکن رتو آنہ سے موٹر سائیکل اور 2100 روپے لوٹ کر فرار ہوگئے گزشتہ روز ڈیرہ نعریا کے نزدیک دن دیہاڑے مین سچاسودا مانانوالہ روڈ پر کسان سوپ فیکٹری کے ملازمین عبد الرؤف وغیرہ کا مسلح ڈاکووں نے ان کا پیچھا کرتے ہوے اسلحہ کے زور پر زبردستی روک لیا۔ تشدد کا نشانہ بنایا 2لاکھ۔ 73ہزار روپے نقدی موبائل فون اورپرس لوٹ کرفرار ہو گئے۔15 پر اطلاع ہوئی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی تا ہم ابھی تک ڈاکووں کا کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا ہے اور نہ ہی مقدمہ درج ہوا ہے۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کیا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes