کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت اقدامات کرے ،جماعت اسلامی

Published on January 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

5

گزشتہ بارشوں سے پہلے بھی اس قسم کی انتظامات کرتے تو حالات اس نہج تک نہ پہنچتے،صوبائی بیان
کوئٹہ(یوا ین پی)جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے طول وعرض میں برف باری وبارشوں کی تباہی کے بعدتاحال بعض علاقوں میں کچھ لوگوں کی متاثرہ علاقوں میں پسنے کی اطلاعات ہیں جوباعث تشویش ہیں حکومت متاثرہ خاندانوں کو متاثرہ علاقوں سے نکالنے اور متاثرین کی ریلیف پہنچانے کا فی الفور انتظام کردیں ۔مزید بارش وبرف باری کے پیش نظرحکومت کا پی ڈی ایم اے وانتظامیہ کو متحرک کرنا خوش آئند ہے ۔گزشتہ بارشوں سے پہلے بھی اس قسم کی انتظامات کرتے تو حالات اس نہج تک نہ پہنچتے ۔جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے موثر طور پر نمنٹنے ، عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے حکومت بروقت عملی اقدامات کیا کریں تاکہ نقصانات کم سے کم ہو۔حکومت بلوچستان پشین رودملازئی ،کان مہترزئی،خاران ،کولپور،قلات، مستونگ،قلعہ سیف اللہ ،سنجاوی ،زیارت ،کچھی بولان ،لورالائی ،ژوب،موسیٰ خیل بارکھان ،شیرانی ،قلعہ عبداللہ چمن توبہ کاکڑی،ہرنائی سمیت بارش وبرفباری سے متاثرہ ان علاقوں کے عوام کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں ۔شدیدمتاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قراردیں پریشان حال عوام کو فی الفور ریلیف دینے کیلئے خصوصی انتظامات کریں ۔جماعت اسلامی متاثرہ علاقوں کے عوام کیساتھ ہے دوسری طرف بارش وبرف باری سے متاثرہ علاقوں کی بجلی،پانی اورگیس نظام کی بحالی کیلئے بروقت اقدامات کریں ۔بارش وبرف باری کیساتھ ہی بجلی وگیس اور پینے کے پانی کا غائب ہونا لمحہ فکریہ ہے حکومت شدید برف باری وبارش سے پہلے بروقت اقدامات کریں تاکہ کم سے کم نقصان اورکم لوگ بارش وبرف باری سے متاثرہو۔حکومت واداروں اورپی ڈی ایم اے کا صحیح طریقے سے بروقت متحرک ہونے سے نقصانا ت کم اور لوگوں کو ریلیف بروقت پہنچ سکتی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes