کراچی (یو این پی) مصطفیٰ کمال کا کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ کارکنوں اور شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ پی ایس پی کے سربراہ نے انتیس جنوری کے جلسے کی دعوت دی۔ شہر کی حالت زار دیکھ کر آبدیدہ بھی ہو گئے اور کہا جب وہ میئر تھے تو اہل خانہ اور دوست احباب کو چھوڑ کر خود کو شہر کیلئے وقف کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انیس جنوری کے جلسہ عام کے لیے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال طارق روڈ پہنچے، تاجروں سے ملاقات کی اور انہیں جلسے کی دعوت دی۔ گندے، ٹوٹے پھوٹے شہر قائد کی حالت زار پر مصطفی کمال آبدیدہ ہوگئے۔مصطفی کمال نے ایک بار پھر ایم کیوایم کی قیادت کی کلاس لی اور کہا اختیارات گروی رکھنے والے کراچی کو سو سال میں بھی ٹھیک نہیں کرسکتے۔ مصطفی کمال کے ہمراہ پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، افتخار رندھاوا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔