کوئٹہ سمیت بلوچستان کے13اضلاع میں پولیو مہم شروع کردی گئی

Published on January 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

27
کوئٹہ(یو این پی)بلوچستان میں موسم کی شدت کے باوجود پولیو مہم جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد کوئٹہ سمیت صوبیکے13اضلاع میں پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق صوبے کے13اضلاع میں پولیو مہم آج سیشروع کردی گئی ہے، مہم کوئٹہ،بارکھان،بولان،جھل مگسی،قلعہ عبداللہ،خاران،خضدار،لورالائی،موسی خیل،پشین ،شیرانی ،سبی اور واشک میں چلائی جارہی ہے۔مہم میں 13لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سیبچاوکی ویکسین پلائی جانیکاہدف مقرر کیا گیا ہے،مہم کے دوران ژوب کی کچھ یونین کونسلوں میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔صوبیکے13اضلاع میں پولیو مہم موسم کی وجہ سیملتوی کردی گئی تھی جبکہ صوبیکے دیگر گیارہ اضلاع میں پولیو مہم پہلے مکمل کی جاچکی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes