پنجاب کے تمام سرکاری محکموں میں اردو زبان رائج کرنے کا حکم

Published on January 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

3
لاہور(یو این پی) پنجاب کے تمام سرکاری محکموں اور دفاتر میں اردو زبان رائج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔نجی خبر رساں ادارے’’یواین پی‘‘ کے مطابق پنجاب حکومت کے ماتحت تمام محکموں کو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں اردو زبان کو رائج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔اردو میں جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ صوبائی محکموں میں تمام قانونی اور دفتری کارروائیاں اردو میں کی جائیں اور تمام محکموں کی ویب سائٹس میں انگریزی کے بجائے اردو میں مواد شائع کیا جائے۔واضح رہے سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت تمام سرکاری اداروں میں اردو زبان کے مکمل نفاذ کا حکم دیا تھا جس پر اب تک عمل نہیں کیا گیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog