اسپیکر قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی

Published on January 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

111
اگر اسمبلی واقعے پر میری طرف سے جانبداری دکھائی گئی تو میں استعفٰی دینے کو تیار ہوں،ایازصادق
اسلام آباد(یو این پی)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں استعفیٰ کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کے خیال میں کل کے واقعے پر میری طرف سے جانبداری دکھائی گئی تو میں استعفی دینے کو تیار ہوں۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس ہوا اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین اسمبلی شریک ہوئے حکومت کی جانب سے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب وزیر سفیران عبدالقادر بلوچ ، وزیر قانون زاہد ، وزیر امور گلگت بلتستان برجیس طاہر ، اعجاز الحق اور غوث بخش مہر جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے شیخ صلاح الدین ، مسلم لیگ ق کی جانب سے طارق بشیر چیمہ ، تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری ، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید ، پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر اور جماعت اسلامی کی جانب سے عائشہ سید شریک ہوئیں۔اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے گزشتہ روزمیں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر اسپیکر کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن ارکان کو قومی اسمبلی کا ماحول بہتر بنانے کی درخواست کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اراکین نے ہنگامہ آرائی کی فوٹیج دیکھ کر حالات و واقعات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر اپوزیشن نے سوال اٹھایا کہ شہریار آفریدی کو پیچھے سے آ کر تھپڑ مارنے والا رکن اسمبلی کون ہے ؟ کشیدہ ماحول میں شاہد خاقان عباسی اپوزیشن بینچوں پر کیوں آئے ؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی کو تھپڑ مارنے والا ایم این اے معین وٹو ہے جبکہ حکومتی اراکین نے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ایم این اے مراد سعید کو بھی واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔اجلاس کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے میڈیا کو بتایا کہ تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ واقعے سے پارلیمنٹ کی عزت کو دھچکا لگا آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام پر اتفاق ہوا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے اراکین کو کھلی پیشکش کی ہے کہ اگر آپ میرے رویے سے نالاں ہے تو میں استعفی دینے کے لئے تیار ہوں۔ تاہم اپوزیشن نے اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے بتایا کہ تحریک استحقاق جھگڑے کی بنیاد نہیں تھی تاہم ایشو ضرور ہے ۔میڈیا سے بات چیت کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ شہر یار آفریدی کی رکنیت معطل ہے اگر مجھے معلوم ہوتا تو میں شہریار آفریدی کی موجودگی ایوان کی کارروائی نہ چلاتا،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز پریس گیلری سے کسی خاتون نے موبائل کیمرے سے فوٹیج بنائی فیصلہ یہ ہوا ہے کہ آئندہ پارلیمنٹ کے اندر فوٹیج نہ بنائی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes