الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے نئی درخواست دائر

Published on February 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

imran
اسلام آباد(یوا ین پی)الیکشن کمیشن میں حکمران جماعت کے ارکان کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لیے نئی درخواست دائر کردی، سماعت 14 فروری تک ملتوی کرنے پر وکلا اور چیف الیکشن کمشنر میں دلچسپ مکالموں کا تبادلہ ہوا۔ اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ 14 کو ویلنٹائن ڈے ہے کوئی اور دن رکھ لیں ۔بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن نے سپیکر ایاز صادق کی جانب سے عمران خان کے خلاف بھجوائے گئے ریفرنس پر سماعت شروع کی تو حکمران جماعت ن لیگ کی طرف سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لیے نئی درخواست دائر کی گئی جس پر کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری سے جواب طلب کیا ۔ وکیل کا کہنا تھا کہ جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جائے جس پر چیف الیکشن کمیشن نے سماعت 14 فروری تک ملتوی کرنے کی تجویز دی ۔ ن لیگ کے وکیل اکرم شیخ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ کیا آپ ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ وہ ویلنٹائن ڈے نہیں مناتے ، تاہم کمیشن نے سماعت فروری تک ملتوی کردی ۔ کمیشن نے ریفرنسز پر بھی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题