میڈیکل انٹر ی ٹیسٹ معمول کے مطابق شروع اور اختتام پذیر ہوئے ۔سی پی او راولپنڈی

Published on September 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 655)      No Comments
666
راولپنڈی۔۔۔سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڈ نے کہا ہے کہ میڈیکل انٹر ی ٹیسٹ کے لیے آنے والی 6500طلباء و طالبات کو مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی‘ انٹری ٹیسٹ معمول کے مطابق شروع اور اختتام پذیر ہوئے ۔اے پی پی سے گفتگو کر تے ہوئے سی پی او راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڈ نے کہا کہ اتوار کو راولپنڈی کے مختلف مقامات پر میڈیکل انٹر ی ٹیسٹ کے لیے قائم کیے گئے امتحانی مراکز کے لیے راولپنڈی پولیس نے فول پروف سکیورٹی فراہم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات اسلام آباد میں جو صورتحال ہوئی اسکے ردعمل کو مد نظررکھتے ہوئے اتوار کی صبح ہی ترمیمی سکیورٹی پلان کے مطابق راولپنڈی ضلع میں قائم ٹیسٹ مراکز کے لیے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔تمام طلباء و طالبات مقررہ وقت پر بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد واپس اپنے گھروں کو راونہ ہوگئے ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes