گوجرانوالہ ‘ ماں نے آٹھ دن کے بیٹے کو چھت سے پھینک دیا، بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا

Published on February 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

44
بچہ رویا تو شاپنگ بیگ میں ڈال کر چھت سے پھینک دیا ، خاتون کوحراست میں لے لیا،پولیس
گوجرانوالہ (یو این پی)گوجرانوالہ میں ممتا کی محبت سے عاری ماں نے اپنے آٹھ دن کے لخت جگر کو چھت سے نیچے پھینک دیا ، بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا ، پولیس نے ماں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔ 8 دن قبل ہونیوالا ننھا محمد علی روتا تو عائشہ غصے میں آجاتی ۔ گزشتہ رات بچے نے رونا شروع کیا عائشہ آپے سے باہر ہوگئی ، اپنے ہی لخت جگر کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر چھت سے نیچے پھینک دیا ۔ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا ، گھر والے بچے کو سول ہسپتال لائے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ سبزی منڈی پولیس نے ماں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes