مظفر گڑھ ،خودسوزی کرنے والی خاتون نے ہسپتال میں دم توڑ دیا

Published on February 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

44
خاتون نے شوہر کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف احتجاجاً خود کو آگ لگا لی تھی
مظفر گڑھ(یوا ین پی)مظفر گڑھ میں تھانہ کے سامنے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانیوالی خاتون نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ تھانہ گڑھ میں خاتون لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کرانے گئی تو پولیس نے ملزموں کے ساتھ ساتھ خاتون کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا ۔ شوہر کو رہا نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے پٹرول چھڑک خود کو آگ لگالی تھی ۔ ریسکیو ٹیموں نے خاتون کو نشتر ہسپتال منتقل کیا جہاں آٹھ روز زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد خاتون جمعرات کوچل بسی ۔ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے پولیس رویے سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خود سوزی کی ۔ احتجاج کرتے ہوئے آگ لگانے پر پولیس نے الٹا شہناز بی بی کے خلاف بھی مقدمہ درج کر دیا تھا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme