بلا تفریق خدمت کرنے پر ٹھٹھہ ضلع کی عوام کا ایس ایس ٹھٹھہ کو سلام

Published on June 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments


ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع کے مسیحا، غریب اور مسکین لوگوں کی بلا تفرق مدد کرنے، آنکھوں کی بیناہی سے محروم لوگوں کا اپنے خرچ پر علاج کروانا، کینسر میں مبتلا مریضوں کو اپنے گلے سے لگا کر ان کے علاج میں مدد فراہم کرنا ٹھٹھہ ضلع کی عوام کی دن و رات بلا تفریق خدمت کرنے پر ٹھٹھہ ضلع کی عوام کا ایس ایس ٹھٹھہ کو سلام، ایسے خیالات کا اظہار ٹھٹھہ شہر کے رہواسیوں ماما ایاز میمن، فواد میمن، حاجی عباس قریشی،شوکت قریشی، سید جاوید شاھ،یوسف گندر و اور دیگر نے پچھلے دنوں ٹھٹھہ میں ٹریفک پولیس چوکی کے قریب ہوےْ خطرناک ایکسیڈنٹ میں سخت زخمی جیند گندرو کوسیریز حالت ہونے کے باعث کراچی میں سرکاری اسپتال میں سے علاج کا جواب ملنے کے بعد ورثاء کی جانب سے کراچی میں پراےْویٹ اسپتال میں ایڈمٹ کرنے کے بعد ڈاکٹرحضرات کے کہنے پر فوری آپریشن کے لیےْ تین لاکھ کی رقم کا بندوبست کرنے کا کہنے کے بعد جیند گندرو کے والدیوسف گندرو کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مدد کی اپیل کے بعد ایس ایس پی فداحسین مستوئ کی جانب سے جنید کے علاج کے لیےْ مددمالی مدد فراہم کرنے پر ٹھٹھہ شہر کی عوام میں خوشی کی لہر ، اس موقعے پر شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ کے انسان دوست خدمات کی تعاریف کرتے ہوےْ کہا کے خدا کا شکر ہے ایسا رحم دل انسان ٹھٹھہ ضلع کا محافظ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ ،کروڑوں روپے فنڈز کے باوجودسرکاری ہسپتال میں صفائی ستھرائی سیکورٹی کے حوالے کوئی بھی نمایاں تبدیلی نہ آسکی
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) سندھ حکومت محکمہ صحت کی جانب سے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کی تیرہ سرکاری ہسپتال این جی اوز مرف کو کروڑوں روپے فنڈز سمیت حوالے کرنے کے باوجود ان سرکاری ہسپتال میں صفائی ستھرائی سیکورٹی کے حوالے کوئی بھی نمایاں تبدیلی نہ آسکی عوام بدستور بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہیں تودوسری جانب مرف این جی اوز انتظامیہ نے جان بوجھ کر ان سرکاری ہسپتالوں میں ادویات غائب کردی ہے اور سرکاری ادویات نہ ملنے سے غریب مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور مریض نجی اسٹور سے اپنے پیسے پر ادویات خریدنے پر مجبور ہیں ذرایع کے مطابق مرف این جی اوز کی جانب سے ادویات کی قلت کا بہانہ بناکر حکومت سندھ محکمہ صحت سے کروڑوں روپے فنڈز وصول کرنا ہے جس کے متعلق وہ پہلے سندھ حکومت سے فنڈز کا ڈیمانڈ کرچکے ہیں جبکہ مرف این جی اوز ایک سال کا عرصہ گزارنے کے باوجود تاحال ٹھٹھہ سجاول کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ان سرکاری ہسپتالوں میں پہلی کی طرح پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ سہولیات فراہم کی جاری ہے جو بھی ناکافی ہے جبکہ ہائی علاج معالجے کی سہولیات تاحال فراہم نہ ہوسکی جس سے آئی دن انسانی جانین ضایع ہورہی ہے سول ہسپتال ٹھٹھہ کے شعبہ ایمرجنسی کا معائنہ کیا جائے تو ذحالت ایسے ہے کہ مریض آ جائے تو طبی امداد نہ ملنے سے ہلاک ہوجاتا ہے جبکہ دل کے آئی سی یو کی بھی یہ ہی حالت ہے جبکہ رات کے اوقات میں آپریشن ٹھٹر بند ہوتا ہے او رسرجن عملہ دستیاب نہیں ہوتا جبکہ ہسپتال میں سرجن سمیت دیگر ڈاکٹر اور اسٹاف کی شدید قلت ہے جبکہ ہسپتال میں بجلی چلے جانے کی وجہ سے ہسپتال اندھیر میں ڈوب جاتا ہے اور ماہوار کرائے پر حاصل کردہ جنٹرز بھی بند ہوتا ہے اور تیل کی بچت کی جاتی جبکہ ہسپتال میں این جی اوز انتظامیہ ہسپتال کی بلڈنگ چھوڑ کر ماہوار ہزاروں روپے کرائے پر مکلی سوساٹی میں اپنا نجی دفتر قائم کردیا جس کا کرایہ ہسپتال کے فنڈز سے فراہم کرنیکا کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مرف این جی اوز کا سی او میراں شاہ کا کوئی پتہ نہیں ہے جبکہ ہسپتال میں لوٹ گھوسٹ کا بازار بھی این جی اوز انتظامیہ نے گرم کررکھا ہے ایکسرے فیس ایمرجنسی مفت ہونے کے باوجود پچاس روپے وصول کی جاتی ہے جبکہ لیباٹری ٹیسٹ کے مد میں بھی مریضوں کو مفت ٹیسٹ کی سہولیا ت فراہم کرنے کے بجائے ان سے رعایت کے نام پر بھاری فیس وصول کی جاتی ہے دوسری جانب سیاسی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ سندھ ، وزیر صحت ، سیکریڑی،صحت اور دیگر اعلی حکام سے مرف این جی اوز کے نااہل انتظامیہ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes