تیز رفتار ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ، دوافراد شدید زخمی

Published on February 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

7
کامونکے(یوا ین پی)تیز رفتار ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔بتایاگیا ہے کہ گذشتہ روز مریدکے کا پینتیس سالہ محمد عمران اپنی بیوی کشور بی بی ،تین سالہ بیٹی زینب اور اپنے عزیز فخر حسین ،نذر مصطفے کے ہمراہ کیری ڈبہ پر گوجرانوالہ جارہے تھے کہ شدید دھند کے باعث موڑ ایمن آباد کے نزدیک لوڈر ٹرک سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں محمد عمران اسکی بیوی کشور بی بی اور بیٹی زینب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ فخر حسین اور نذر مصطفی کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایمن آباد پولیس نے نارووال کے ٹرک ڈرائیور محمد آصف کو گرفتار کرکے حادثہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题