کشمیر پر بھارت کا قبضہ قطعی ناجائز ،جارحیت اور توسیع پسندی کا ثبوت ہے وزیراعلیٰ بلوچستان

Published on February 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

8
پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا
کوئٹہ (یو این پی ) کشمیر پر بھارت کا قبضہ قطعی ناجائز اور بھارتی حکمرانوں کی جارحیت اور توسیع پسندی کا ثبوت ہے تاہم کشمیری عوام کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں یقیناًرنگ لائیں گی ا ور جلد مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہوگا ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں کیاہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور بھارتی حکمرانوں کو بالآخران کی جائز جدوجہد اور حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے صورتحال کے ازالے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے اور ہم کشمیریوں کے تحفظ اور حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آج بلوچستان کے کونے کونے میں کشمیری عوام کے حق میں مظاہرے اس حقیقت کا مظہر ہیں کہ ملک کے دیگر حصوں کے عوام کی طرح اہل بلوچستان بھی کشمیر کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارت کے جبر و ظلم سے نجات حاصل کرکے آزاد فضاء میں سانس لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy