اوپن یونیورسٹی بہترین تحقیق پر ایوارڈز اور نقد انعامات دے گی

Published on March 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments

3....
اسلام آباد(یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اپنی فیکلٹی ممبرز کو کتاب لکھنے اور بہترین تحقیقی آرٹیکلز شائع کرانے پر ایوارڈز اور نقد انعامات دے گی ٗ یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل جو یونیورسٹی کی سپریم باڈی ہے سے ایک پرکشش مراعاتی پیکج منظور کرلیا ہے یہ اعلان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے’’ ریسرچ میتھاڈالوجی ‘‘ پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے تحقیق کے مراکز ہوتے ہیں اوریونیورسٹیز کی پہچان اور ریٹنگ ان کے تحقیقی کام ہی سے مشروط ہوتاہے۔ ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ ملک و قوم کی سماجی اور معاشی بہتری کے لئے یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کا فروغ میری ترجیحات میں سرفہرست ہے اس لئے انہوں نے سماجی و معاشی بہتری کے لئے کارآمد تحقیقی آرٹیکلز شائع ہونے پر خصوصی انعاماتی پیکج تیار کرواکر یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل سے منظور کرایاہے۔ پیکج کے مطابق کتاب لکھنے پر یونیورسٹی اساتذہ کو 25۔ہزار روپے نقد انعام ملے گا ٗ اسی طرح ڈبلیو کیٹگری جنرلز میں ہر تحقیقی آرٹیکل شائع ہونے پر 25۔ہزار روپے جبکہ ایکس اور وائی کیٹگری جرنلز میں آرٹیکلز شائع ہونے پر با الترتیب 20۔ہزار اور 15۔ہزار روپے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی اپنے اساتذہ کے قومی اور بین الاقوامی سیمینارز اور کانفرنسسز میں شمولیت پر تمام سفری اور رہائشی خرچہ برداشت کرے گی۔ڈاکٹر صدیقی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ یونیورسٹی اگلے تعلیمی سال سے فزکس ٗ بیالوجی ٗ کیمسٹری اور ریاضی میں چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام شروع کرے گی۔ انہوں نے فزکس ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب تک شعبہ فزکس سے 250۔ایم فل اور 5۔پی ایچ ڈی سکالر ز کو فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے ڈین فیکلٹی آف سائنسسز ٗ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید اور شعبہ فزکس کے چئیرمین ٗ پروفیسر ڈاکٹر ظفر الیاس نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes