کوٹرادھاکشن :ہر طرف ڈاکو راج محافظ میٹھی نیندیں لینے لگے

Published on December 14, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

\"1\"
کوٹرادھا کشن(مہر سلطان سے) شہرِوفا میں ڈکیتیوں اور ر اہزنیوں کے واقعات میں اضافہ عوامی حلقوں کی طرف سے تشویش کا اظہار ۔دانشور طبقے کا کہنا ہے کہ ان واقعات کے پیچھے بعض سیاسی قوتیں اور پولیس کے کرپٹ ملازمین وافسران ہیں ۔اسی لیے کوئی ملزم پکڑا نہیں جاتا ۔ایسے لوگوں کو پکڑا جاتا ہےجن کے پیچھے کوئی ہاتھ نا ہو ان پر ہیروئن ،افیم اور چرس کی زیادہ سے زیادہ مقدار ڈال پابند سلاسل کرادیا جاتا ہے شہر وفا اس وقت فحاشی پھیلانیوالےاڈوں دیسی شراب کی چالو بھٹیوں اور ہیروئن کے اڈوں سے بھرا پڑا ہے اور یہ سب کچھ آس پاس کے دیہاتوں میں ہوتا ہے جہاں مکار سیاسی ورکرنام نہاد چوہدری اور پولیس ٹاؤٹ شامل ہیں ۔پولیس اور انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے۔چونکہ یہ افسران اور اہلکاران مٹھو،چٹھو خان زادوں کی سفارش پرتعینات ہوتے ہیں جن علاقوں مین ایسی ایسی قباہتیں اور حماقتیں نہیں ہیں وہاں کوئی برائی جنم نہیں لیتی ہے ۔عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ خادمِ اعلیٰ انکی طنا بیں از خود کھینچیں ورنہ شہر وفا کے ن لیگیوں کی عزت و وقار مین کمی واقع ہوتی چلی جائے گی اور یہ سمجھا جائے گا کہ ن لیگ کی صوبائی قیادت نے سیاسی گند پھیلانے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题