تاجر تنظیموں کا مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کے سوگ میں آج تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

Published on February 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

6
وکلاء تنظیموں بھی سانحہ کے خلاف یوم سیاہ اور یوم سوگ منائیں گی ،پس پردہ ہاتھوں کو بے نقاب کیا جائے‘ مطالبہ
لاہور( یو این پی)کاروباری برادری نے مال روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوگ میں آج (منگل) کے روز تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کر دیا ،وکلاء تنظیموں نے بھی سانحہ کے خلاف یوم سیاہ اور یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے ۔آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ ،خالد پرویز گروپ ،نعیم میر گروپ نے کہا ہے کہ لاہور چےئرنگ کراس پر ہونے والے بم دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد نواز گوندل سمیت دیگر شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دریں اثنا ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمینمنظور ملک ،لاہور چیمبر آف کا مرس کے قائمقام صدر محمد ناصر حمید خان، فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں عاصم رضا ، ریاض اللہ خان ،میاں ریاض ، لیاقت علی خان ، چوہدری افتخار احمد مٹو اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے لاہور چےئرنگ کراس پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کے پس پردہ ہاتھوں کو منظر عام پرلایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ لاہور کے خلاف آج یوم سیاہ اور یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题