واہ کینٹ پولیس کا اغواء کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن،فائرنگ کا تبادلہ چاراغواء کار گرفتار

Published on July 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 521)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(یو این پی/ ڈاکٹر سید صابر علی ) واہ کینٹ پولیس کا اغواء کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن،فائرنگ کا تبادلہ چاراغواء کار گرفتار قبضہ سے آتشین اسلحہ بھی برآمد کرلیا، مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا، اغواء کاروں نے مغوی کو چھوڑنے کے لئے دو کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا،مغوی کی باحفاظت بازیابی پر اہل خانہ کا اظہار تشکر پولیس کے اعلیٰ حکام سے اغواء کاروں کے خلاف پولیس آپریشن میں شامل افسران و اہلکاروں کے لئے تعریفی اسناد ،اور نقد انعامات دینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ باہتر موڑ کے رہائشی 17 سالہ نوجوان ندیم افضال ولد ملک محمد افضال کو 29 جون کو واہ کینٹ کے علاقہ سے بہانے سے بلایا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ، پولیس نے انتہائی جانفشانی سے کام لیتے ہوئے اسے تیکنیکی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ملک محمد ارشاد کے مطابق مغوی کے فون نمبر کو ڈیٹا حاصل کیا گیا اور اس دوران اس سے رابطے کرنے والوں کی لوکیشن کو ٹریس کر کے ایس ایچ او تھانہ صدر راجہ شکیل کی سربراہی میں پولیس پارٹی جس میں ایس آئی زاہد خان،ایس آئی طفیل،ایس آئی محمد نواز،ہیڈ کانسٹیبل زیشان،کانسٹیبل فاروق پر مشتمل ٹیم نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا جبکہ اس دوران اغواء کاروں کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی پولیس نے اغواء کاروں کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے انھیں بے بس کردیاجس کے بعد اغواء برائے تاوان کے چار ملزمان علی رضا ساکن ڈجکوٹ فیصل آباد،عدنان ساکن فیصل آباد،ہارون شفقت ساکن فیصل آباد اور سہیل الطاف ساکن باہتر موڑ واہ کینٹ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پسٹل بھی برآمد کرلیں جبکہ مغوی ندیم افضال کو جسے اغواء کاروں نے ہاتھ پاؤں باندھ کر ایک کمرے میں بند کیا ہوا تھا کوبحفاظت بازیاب کرلیا،ادہر تھانہ صدر واہ کینٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں حاجی اسلم چھاچھی ،مغوی کے چچا محمد افتخار حسین،ملک جمیل ، و دیگر نے ڈی ایس پی ملک محمد ارشاد ، ایس ایچ او راجہ شکیل اور پولیس افسران و اہلکاروں کی اعلیٰ کارکردگی پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ،ملزمان کے ساتھ پوچھ گچھ میں اغواء کاروں کا موقف تھا کہ انھیں پیسے ضرورت تھے جس کے لئے ندیم افضال کو اغواء کی جبکہ جس جگہ اسے رکھا گیا وہ مکان اغواء کاروں نے کرائے پر حاصل کیا تھا،ڈی ایس پی نے بتایا کہ گروہ کا ایک رکن طلحہ ولد عبدالوحید ساکن مسکین آباد باہتر موڑ واہ کینٹ تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے،مغوی ندیم افضال کے اہل خانہ نے بحفاظت بازیابی پر پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایسے فرض شناس اور دیانتدار پولیس فسران کی تعیناتی علاقے کے لوگوں کے لئے نیک شگون ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے انھیں تعریفی اسناد کے ساتھ نقد انعام ملنا چاہئے ،انھوں نے اغواء کاروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس افسران کے کردار کو قابل ستایش قرار دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy