لاہور دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

Published on February 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments

Lahore,,,

لاہور (یواین پی )صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں حملہ آور اورشہید ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین کو دیکھا جا سکتا ہے ۔
لاہور میں سیف سٹی پروگرام کے تحت لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میڈ یا کو موصول ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور کیپٹن ریٹائرڈ مبین کے سیکیورٹی حصار کے انتہائی قریب آیا اور چند سکینڈوں میں ہی اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد ہر طرف لاشیں نظر آئیں جبکہ چند افراد نے گھبرا کر ادھر ادھر بھاگنا شروع کردیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy