لاہور (یواین پی)پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو انے اپنی زندگی کی 54بہاریں دیکھ لیں، آج (ہفتہ) اپنی سالگرہ منائیں گی۔اداکارہ عتیقہ اوڈھو 12 فروری 1968ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز انور مقصود کی معروف ٹی وی سیریز ستارہ اور مہر النسا سے کیا۔ ان کی معروف ترین ٹی وی سیریلز میں ”انگار وادی، نجات، کرچیاں، چاہتیں، ہمسفر، دشت، اڑان و دیگر قابل ذکر ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں ”جو ڈر گیا وہ مر گیا، ممی، مجھے چاند چاہیے، دوبارہ پھر سے اور لاہور سے آگے شامل ہیں۔