قندھار بم دھماکے میں شدید زخمی یو اے ای کے سفیر جاں بحق

Published on February 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

3
ابو ظہبی:(یوا ین پی) گزشتہ ماہ قندھار بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکابی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ قندھار بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے یو اے ای کے سفیر جمعہ محمد الکابی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان دی۔واضح رہے کہ جمعہ محمد الکابی کو 10 جنوری کو قندھار میں نشانہ بنایا گیا تھا اور بم حملے میں امارات کے 5 امدادی کارکن بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ جمعہ محمد الکابی اس حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے جو ابوظہبی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ دوسری جانب طالبان نے اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اندرونی چپقلش قرار دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes