ٹی ایم اے گوجرہ کی ناقص کارکردگی،ایک ہی بارش لاکھوں مالیت سے بنے والی سڑک کھنڈرات میں تبدیل

Published on August 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

8593456649_71cc2b9404_b-300x160
گوجرہ (یواین پی)ٹی ایم اے کی کرپشن کا بھانڈہ پھوٹ گیا چند ماہ قبل لاکھوں روپے سے بننے والاپینسرہ روڈ ایک ہی بارش سے کھنڈرات بن گیا، جگہ جگہ گڑھے ٹریفک اور شہریوں کے لئے درد سر بن گئے بارش سے اسکولوں کے باہر کچرے کے ڈھیر ہی ڈھیر ۔
مون سون کی جاری حالیہ بارش نے ٹی ایم اے کی کارکردگی کا ناصرف پول کھول دیا بلکہ پینسرہ روڈ کی تعمیر کے عوض لاکھوں روپے ہڑپ کرنے کا بھانڈہ بھی پھوٹ گیا ۔پینسرہ روڈ ،ٹوبہ روڈ،ریلوے روڈاور تحصیل روڈ ر جگہ جگہ گڑھے پڑ جانے سے ناصرف ٹریفک کا گذرنا محال ہو گیا بلکہ ٹرانسپورٹروں اور شہریوں کے لئے دردسر بھی بن گیا ۔بارش سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے سامنے کچرے کے ڈھیر بپھر گئے جس سے آنے جانے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے کے افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes