دہشتگردوں کو کسی صورت سر اٹھا نے نہیں دیں گے، سیاسی و عسکری قیادت میں اتفاق

Published on February 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

 12اسلام آباد(یوا ین پی) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے اتفاق کیا کہ ملک میں دہشت گردوں کو کسی صورت سر اٹھانے نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اورمشیرقومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ لاہور، کوئٹہ، مہمند ایجنسی اور پشاور میں دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس کے شرکا نے ملک میں دہشت گردی اورانتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا جب کہ دہشت گردوں اور ان کے نظریات کو کچل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت میں اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت سر اٹھانے نہیں دیں گے اور انہیں دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف فورسزاورعوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes