اعلیٰ اخلاق ہی حقیقی مسلمان کی پہچان ہیں۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on February 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      1 Comment

lasa

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے اہل محلہ کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ اعلیٰ اخلاق ہی حقیقی مسلمان کی پہچان ہیں،بحیثیت مسلمان ہمیں اپنے بچے ،بچیوں کی صحیح اخلاقی اورروحانی تعلیم وتربیت کرنے کی اشد ضرورت ہے،یہی تعلیم وتربیت بہترین صدقہ جاریہ ہے۔جوانسان اپنی آخرت کی فکرکرتاہے وہی بہترین انسان ہے اورجوشخص دنیا کی طلب میں اپنی آخرت کوبھول چکاہے وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں خسارے میں ہے۔ہمیں اپنے گھروں کوصحیح اسلامی وروحانی ماحول میں بدلناہے تاکہ ہمارے بچے نماز،ذکرفکر،درودوسلام ،گھر میں آنے جانے اورکھانے پینے کاسنت طریقہ،،جھوٹ اوررزق حرام سے بچنے کی تلقین،گالم گلوچ سے مکمل پرہیزاورکامل مرشد کی نسبت (بیعت )اختیار کرنے جیسی اخلاقی تعلیم وتربیت سکھائیں تاکہ ہم اللہ ورسولﷺ کی رضا وخوشنودی حاصل کرسکیں۔انہوں نے مزید فرمایا کہ خواتین زبان درازی،ناخن بڑھانا،نیل پالش،فیشن اوربے پردگی جیسے شیطانی کاموں سے بچیں،والدین اپنی بچیوں کوایسے غیر اخلاقی کاموں سے منع کریں،نیکی کے کاموں کوپھیلائیں اوربرائی کے کاموں سے روکیں۔لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل ملکی اوربین الاقومی سطح پر انسانیت کی بے لوث خدمت میں شبانہ روزمصروف عمل ہے،ہم نے اہل محلہ کی بچیوں کیلئے صادقین انسٹی ٹیوٹ میں قرآنی روحانی فری شارٹ کورسز شروع کروارکھے ہیں تاکہ بچپن سے ہی ان کی اعلیٰ طریقے پر صحیح روحانی واسلامی تعلیم وتربیت ہوسکے،ہم نے اپنے اس ادارے میں بچیوں کیلئے فری سلائی کے کورسز بھی شرو ع کررکھے ہیں اورکورس کے اختتام پر ان بچیوں کوفری سلائی مشینیں بھی فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ بچیاں اپنے گھروں میں بیٹھ کرہی اپنے روزگارسے والدین کی مالی معاونت کرسکیں۔انہوں نے مزید فرمایا کہ اللہ ورسولﷺ کے خاص فضل وکرم سے ہم ساراسال غریب ،مستحق ،ناداراورضرورت مندوں کی ہر طرح سے مددکرتے رہتے ہیں اوریہ کام پورے ملک میں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی ہمارے کارکنان کررہے ہیں ،اب اہل محلہ میں سے جن لوگوں کے پاس اتنے مالی وسائل نہیں کہ وہ اپنے بچوں کی فیسیں اداکرسکیں،ان کے کپڑے اورجوتے خرید سکیں تو ایسے لوگ ہمارے مرکزی آفس میں رابطہ کرکے بتائیں ہم ان لوگوں کے گھروں میں ان کی ضرورت کی چیزیں فراہم کریں گے ۔آپ نے مزید فرمایاکہ آپ لوگ خود بھی نماز کی پابندی رکھیں،گالم گلوچ سے مکمل پرہیز کریں اوراپنے اخلاق کوبہترکریں ،نام نہاد جعلی پیروں ،بدعقیدہ علمااورمولویوں سے بچیں اوروارثین انبیاء ،اللہ کے فقراسے نسبت اختیار کریں تاکہ آپ کوروحانی فیوض وبرکات حاصل ہوسکیں کیونکہ حقیقی علم اورفیض اللہ کے صحیح فقراجووارث الانبیا ء ہیں انہی سے حاصل ہوگاکیونکہ ان کے پاس ظاہری علم کیساتھ باطنی اورروحانی علم ہے، جاہل بے دین اورفرقہ واریت کوپھیلانے والے علما سو ء اورجعلی پیرلوگوں کے عقائد خراب کرکے امت مسلمہ کودھوکہ دے کراپنی اوردوسروں کی آخرت بھی برباد کررہے ہیں،بروز محشر ایسے لوگوں سے سخت پوچھ گچھ ہوگی۔اللہ ورسولﷺ نے ہمیں اپنے خزانوں کوتقسیم کرنیوالا بنایا ہے اورہم بلاامتیا زمذاہب ومسالک دینی ودنیاوی خزانے بانٹ رہے ہیں اورمخلوق خداکی صرف اللہ کی رضا کیلئے خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے سلسلہ عالیہ لاثانیہ سے وابستگان کواللہ ورسولﷺ اوران کے تمام بڑے بڑے محبوب حبیب فقرانوازرہے ہیں ،زیارتیں کروارہے ہیں،دستگیریاں فرمارہے ہیں اورصراط مستقیم کی تصدیق بھی کروارہے ہیں۔آپ نے مزیدفرمایا کہ انبیاء کرام ؑ کے حقیقی وارثین کی جماعت کی نشانی اپنے آقا ومولا حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پیش کرناہے ،فرمان نبوی ﷺ ہے کہ جو ہم پردرودشریف پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا ،اس لئے آپ لوگ اپنے گھروں کے فرنٹ پر درودوسلام کے پیغام کوآویزاں کریں تاکہ آپ پر اللہ ورسولﷺ اوران کے محبوبوں کی نظررحمت ہوتی رہے۔عشائیے کے اختتام پر آپ نے اہل محلہ کاشکریہ اداکیااوران کے لئے خصوصی دعافرمائی۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    excellent efforts by His Holiness Sufi Masood Ahmad siddqui Lasani sarkar , for the welfare of humanity





WordPress主题

WordPress Blog