جے یو آئی (ف) کے تنظیمی اجلاس 20 اور21 فروری کو طلب کر لئے گئے

Published on February 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

15
پشاور(یواین پی)جے یو آئی(ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے مرکزی کمیٹی کا اجلاس 21فروری کو طلب کرلیا ہے جبکہ صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 20فروری کو ہوگا، جمعیت علماء اسلام کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اہم اجلاس منگل 21فروری دوپہر 2بجے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں طلب کرلیا ہے، چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر، قبائل ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے امراء ونظماء اور مرکزی کمیٹی کے ارکان شرکت کرینگے، ادھر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 20فروری صبح 9بجے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں طلب کرلیا ہے، جسمیں عالمی اجتماع کے انتظامات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے جائینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes